رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا ہوسٹن میں جشنِ آزادی تقریب سے خطاب، اوورسیز پاکستانیوں سے سرمایہ کاری کی اپیل

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا ہوسٹن میں جشنِ آزادی تقریب سے خطاب، اوورسیز پاکستانیوں سے سرمایہ کاری کی اپیل
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ہوسٹن: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران ہوسٹن شہر میں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آباد تمام پاکستانیوں اور پاکستانی ڈائسپورا کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز سے ہزاروں میل دور رہنے کے باوجود آپ کے دلوں میں پاکستان کی محبت اور جذبۂ حب الوطنی میں کوئی کمی نہیں آئی، جو یقیناً قابلِ تحسین ہے۔

تقریب میں انٹرنیشنل شہرت یافتہ پاکستانی بزنس مین تنویر احمد، طاہر بھٹی، ڈاکٹر آصف قدیر اور میکسم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عذیر حسن سمیت مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

گورنر مندوخیل نے بتایا کہ وہ دورۂ امریکہ کے دوران اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں یوتھ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ «یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ» میں شرکت کے لیے آئے، جہاں پاکستان بھر کے نوجوانوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عالمی پلیٹ فارم پر ہونے والی کوششوں کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

اوورسیز پاکستانی: معیشت کا قیمتی اثاثہ

انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص پاکستانی کاروباری حضرات اور تاجروں کی بڑی تعداد آباد ہے، جو نہ صرف اپنی محنت اور کامیابیوں سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ وطنِ عزیز کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور مضبوطی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر، مقامی سرمایہ کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف اپنے خاندانوں کی مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ان کی مہارت، تجربہ، سرمایہ کاری اور عالمی کاروباری روابط پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں آپ سے بڑی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے سرمائے، تجربے اور کاروباری صلاحیتوں کو وطنِ عزیز کی پیداواری معیشت سے جوڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کا تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔

آخر میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ وطن سے ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود پاکستان کی محبت آپ کے دلوں میں اسی طرح زندہ ہے، جس پر تمام منتظمین اور تقریب میں شریک ہر فرد خراجِ تحسین کا مستحق ہے۔

سنڈی محل بینکوئٹ ہال میں استقبال اور عشائیہ

قبل ازیں ہوسٹن کے سنڈی محل بینکوئٹ ہال آمد پر پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے گورنر جعفر خان مندوخیل کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام کیا۔ گورنر نے فرداً فرداً تمام معزز مہمانوں سے ملاقات اور خیالات کا تبادلہ کیا، جبکہ شرکا نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بنوائے۔ خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہونے والے عشائیے میں پاکستان اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان روابط اور باہمی تعاون مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو ہوسٹن شہر امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کلامِ اقبال کی کتاب پیش کی جا رہی ہے
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو ہوسٹن شہر امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کلامِ اقبال کی کتاب پیش کی جا رہی ہے
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا ہوسٹن شہر جشنِ آزادی پاکستان کے منتظمین کے ساتھ گروپ فوٹو
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا ہوسٹن شہر جشنِ آزادی پاکستان کے منتظمین کے ساتھ گروپ فوٹو
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا ہوسٹن شہر امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے ساتھ گروپ فوٹو
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا ہوسٹن شہر امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے ساتھ گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان