گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سینیٹر دوستین ڈومکی، میر عاصم کرد گیلو اور مختلف وفود کی ملاقاتیں

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سینیٹر دوستین ڈومکی اور صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے ملاقات کی۔
پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی اور سردار عمران جتک نے بھی گورنر بلوچستان سے ملاقات کی۔
امیر اتحاد قراء پاکستان مولانا قاری نعیم اللہ کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے بھی گورنر بلوچستان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی بھی موجود تھے۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











