گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے اپوزیشن لیڈر یونس زہری سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے مختلف شخصیات اور وفود نے ملاقاتیں کیں۔
اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس زہری کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر بلوچستان سے ملاقات کی۔
سربراہ اسلامک بینکنگ گروپ الائیڈ بینک رحمان خان ڈاہا کی قیادت میں وفد اور مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی صدر عباس درانی نے بھی گورنر سے ملاقات کی۔
الہجرہ کالج زیارت کے بانی عبدالکریم ثاقب کی قیادت میں ایک وفد، جبکہ شمس الرحمٰن اور سید عطاالرحمٰن نے بھی گورنر جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ مختلف وفود بھی گورنر سے ملے۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











