گوادر: ڈی سی نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت قومی انسداد پولیو مہم کا جائزہ، ٹیموں کی سیکیورٹی پر غور

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت قومی انسدادِ پولیو مہم کی پیش رفت، انتظامات اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے جہانزیب خان، ڈپٹی ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر فاروق اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں مہم کی کوریج، ٹیموں کی کارکردگی، فیلڈ نگرانی اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔ پانچ سال تک کے ہر بچے تک رسائی اور کسی بچے کے ویکسین سے محروم نہ رہنے کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر مہم کے مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں، فیلڈ ٹیموں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور سیکیورٹی سمیت دیگر مسائل فوری حل کیے جائیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











