رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر: ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر طاہر کا بی ایچ یو فقیر آباد اور سول ڈسپنسری ہر بیلار کا دورہ، ادویات فراہم

گوادر: ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر طاہر کا بی ایچ یو فقیر آباد اور سول ڈسپنسری ہر بیلار کا دورہ، ادویات فراہم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری، بروقت اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت بلوچستان عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق بلوچ کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) فقیر آباد اور سول ڈسپنسری ہر بیلار کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے طبی عملے کی حاضری، ادویات کے دستیاب ذخیرے، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دونوں مراکز صحت میں ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مزید ادویات بھی فراہم کیں اور عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر یاسر طاہر نے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کے مرکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں بچوں کی ویکسینیشن کے ریکارڈ، کولڈ چین سسٹم اور فیلڈ میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر بچے تک حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت رسائی یقینی بنائی جائے اور معمول کی ویکسینیشن مہم کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے تاکہ بچوں کو قابلِ انسداد بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان شعبۂ صحت کی بہتری، بنیادی مراکز صحت کی فعالیت، ادویات کی بلاتعطل فراہمی، حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید موثر بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ضلع گوادر کے تمام صحت مراکز کی باقاعدہ نگرانی، شفاف مانیٹرنگ اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: