رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر چیمبر کے صدر جیہند ہوت کی چینی گروپ OIG کے نائب صدر سے ملاقات، سی فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت

گوادر چیمبر کے صدر جیہند ہوت کی چینی گروپ OIG کے نائب صدر سے ملاقات، سی فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر/بیجنگ: گوادر کو سی فوڈ پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور برآمدات کا اہم مرکز بنانے کی کوششوں میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جیہند ہوت نے چین کے معروف فوڈ سپلائی چین گروپ Optimize Integration Group (OIG) کے وائس پریذیڈنٹ بن بن یانگ سے ملاقات کی، جس میں گوادر میں سرمایہ کاری، سی فوڈ پروسیسنگ، کولڈ چین، فوڈ لاجسٹکس اور چینی مارکیٹ تک براہ راست رسائی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گوادر چیمبر کے سیکریٹری جنرل خالد سیف بھی موجود تھے۔

ترجمان گوادر چیمبر ساجد بن رحیم کے مطابق جیہند ہوت نے کہا کہ گوادر کو صرف بندرگاہ نہیں بلکہ پیداوار، پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن، تجارت اور برآمدات کے مربوط مرکز کے طور پر ترقی دینے سے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع سمندری وسائل کو جدید فش پروسیسنگ، فریزنگ، کولڈ اسٹوریج، معیاری پیکیجنگ اور ریفریجریٹڈ لاجسٹکس سے منسلک کر کے عالمی، بالخصوص چینی منڈیوں تک برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو گوادر میں سی فوڈ، کولڈ چین، فوڈ پروسیسنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سی فوڈ ویلیو چین کے قیام سے مقامی ماہی گیروں اور کاروباری طبقے کے لیے نئے مواقع، روزگار میں اضافہ اور ملکی برآمدات کو فروغ ملے گا۔ ملاقات میں گوادر اور چین کے درمیان تجارتی روابط اور نجی شعبے کے اشتراک سے نئے سرمایہ کاری منصوبوں کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گوادر/بیجنگ: گوادر چیمبر کے صدر جیہند ہوت کی OIG کے وائس پریذیڈنٹ بن بن یانگ سے ملاقات، گوادر میں سی فوڈ، کولڈ اسٹوریج اور برآمدی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کے بعد گروپ فوٹو
گوادر/بیجنگ: گوادر چیمبر کے صدر جیہند ہوت کی OIG کے وائس پریذیڈنٹ بن بن یانگ سے ملاقات، گوادر میں سی فوڈ، کولڈ اسٹوریج اور برآمدی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کے بعد گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: