رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر میں پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس، بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ

گوادر میں پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس، بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر یاسر طاہر اور پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر منیر احمد بلوچ کی زیرِ صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام بنیادی مراکزِ صحت کے انچارجز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع گوادر کے بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی، طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، اسٹاف کی حاضری اور عوام کو دی جانے والی صحت کی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے صحتِ عامہ کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے اور بالخصوص دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ بنیادی مراکزِ صحت میں طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو ضروری طبی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اور مراکزِ صحت کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔

ڈاکٹر یاسر طاہر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی صحتِ عامہ کی پالیسی کے تحت شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی دستیابی، مؤثر نگرانی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں پی پی ایچ آئی کے تحت صحتِ عامہ کی خدمات میں مزید بہتری، بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی بڑھانے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان