گوادر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سوشل ویلفیئر اور پولیس کی کارروائی، 11 افراد گرفتار

گوادر: ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مکران ڈویژن محمد عیسیٰ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور گوادر پولیس نے شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 مردوں اور 6 خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران سوشل ویلفیئر ٹیم کے اختر اکبر، حنیف راج اور عدنان بلوچ نے ایس ایچ او سٹی تھانہ محمد ظریف کے ہمراہ گوادر سٹی کے مختلف علاقوں میں گداگری کے خلاف کارروائی کی۔
سوشل ویلفیئر حکام کے مطابق پیشہ ورانہ گداگری کی روک تھام، شہریوں کے مسائل کے ازالے اور شہر کا ماحول بہتر بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پیشہ ور گداگری کی حوصلہ افزائی سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
موضوعات:گوادر











