رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر میں نرسنگ کالج کے قیام کی جانب پیش رفت، محکمہ صحت کی ٹیم نے مجوزہ عمارت موزوں قرار دے دی

گوادر میں نرسنگ کالج کے قیام کی جانب پیش رفت، محکمہ صحت کی ٹیم نے مجوزہ عمارت موزوں قرار دے دی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جانب سے گوادر میں نرسنگ کالج کے قیام کے لیے جاری کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیم نے ان کے ہمراہ نرسنگ کالج کے لیے مجوزہ عمارت اور جگہ کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے مطابق انہوں نے گوادر کے عوام کو صحت کے شعبے میں بہتر سہولیات کی فراہمی اور بالخصوص مقامی نوجوانوں کے لیے طبی تعلیم و تربیت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے نرسنگ کالج کے قیام کا معاملہ محکمہ صحت کے حکام کے سامنے پیش کیا تھا، جس کے سلسلے میں ٹیم نے گوادر کا دورہ کیا۔

چیف پلاننگ آفیسر محکمہ صحت بلوچستان نوید احمد رئیسانی، سیکشن آفیسر شئے مرید بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت متعلقہ حکام نے عمارت کی دستیابی، گنجائش اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا، اور حکام کے مطابق مجوزہ عمارت نرسنگ کالج کے لیے موزوں قرار دی گئی ہے۔ ٹیم اپنی رپورٹ سیکریٹری صحت بلوچستان کو پیش کرے گی، جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات اور مقامی نوجوانوں کو صحت کے شعبے میں تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نرسنگ کالج نہ صرف مقامی نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ تعلیم کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ مستقبل میں ضلع گوادر اور گردونواح کے طبی مراکز کے لیے مقامی تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف کی دستیابی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: