گوادر میں اسکولوں کی مرمت و بحالی کے منصوبے: ڈی سی نقیب اللہ کاکڑ کی ٹھیکیداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت اسکولوں کی مرمت و بحالی کے جاری منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اسکولوں میں جاری تعمیراتی و مرمتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ٹھیکیداروں کو ہدایت کی گئی کہ جاری کام مزید تیز کیا جائے اور ہر منصوبے کی تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کر کے مقررہ مدت میں کام مکمل کیا جائے، تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کام کے معیار پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی مرمت و بحالی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ تعمیراتی معیار اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











