رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر: ضلع کے سرکاری ہسپتالوں اور مراکزِ صحت کے لیے مختص ادویات پہنچ گئیں

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی کوششوں اور محکمہ صحت بلوچستان کے تعاون سے ضلع گوادر کے سرکاری ہسپتالوں اور مراکزِ صحت کے لیے مختص ادویات گوادر پہنچ گئیں۔

ادویات میں میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر، آر ایچ سی پسنی، اورماڑہ، سربندن، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جیونی اور دیگر مراکزِ صحت کے لیے ادویات شامل ہیں، جو متعلقہ طبی اداروں کے حوالے کی جائیں گی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ گوادر نے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی فراہمی سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات: