گوادر: جشن آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈی ایف اے حب نے ملا فاضل کلب مند کو 6-1 سے ہرا دیا

گوادر: ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی کے زیرِ اہتمام بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں سندھ بلوچستان جشن آزادی کپ ٹورنامنٹ 2026 بنام شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔
ٹورنامنٹ میں ڈی ایف اے حب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملا فاضل فٹبال کلب مند کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے مہمانِ خصوصی ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس حفیظ امیر تھے۔ کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے ٹورنامنٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











