کوئٹہ کے لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، 60 سے زائد تجاوزات ہٹا دی گئیں

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ کی زیر نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران 60 سے زائد غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں جبکہ قبضے میں لیا گیا سامان قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی ٹیموں کے حوالے کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو آمدورفت میں سہولت، ٹریفک کی روانی اور عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











