رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج: 12 منصوبے مکمل، 7 پر کام جاری؛ کمشنر ذیشان لاشاری کی رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج: 12 منصوبے مکمل، 7 پر کام جاری؛ کمشنر ذیشان لاشاری کی رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج (QDP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت، درپیش رکاوٹوں کے خاتمے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ منیر احمد درانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی رفیق بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی عابد حسین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ منصوبوں کی پیش رفت کے ساتھ ان کی راہ میں حائل رکاوٹوں، فنڈز کے اجرا، لینڈ ایکوزیشن اور تجاوزات سمیت دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔

مکمل، جاری اور نئے منصوبے

پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت کیو ڈی پی کے 12 ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، 7 منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ 6 نئے منصوبے بھی پی ایس ڈی پی میں شامل کیے گئے ہیں۔

مکمل ہونے والے منصوبوں میں سریاب روڈ، سبزل روڈ، قمبرانی روڈ، ایریگیشن بلڈنگ روڈ سیفٹی ورکس، ریڈیو پاکستان لنک روڈ، لنک بادینی روڈ، سرکی روڈ، انسکمب روڈ اور پبلک اسپیس کی تعمیر شامل ہیں۔ سبزل، سملنگلی روڈ برج، زرغون روڈ توسیعی منصوبے، سروس روڈ، سریاب اور سملنگلی روڈ کی بہتری کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ انڈر پاس سبزل اسپنی روڈ، اے جی آفس پارکنگ، یوٹیلیٹی کوریڈور اور ایئرپورٹ روڈ بیوٹیفکیشن کے منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

نئے شامل کیے گئے منصوبوں میں ایئرپورٹ روڈ برج کی تعمیر، پشین اسٹاپ تا چمن پھاٹک فزیبلٹی سروے، اے جی آفس پارکنگ کی تعمیر، ایئرپورٹ روڈ پر پیڈسٹرین برج اور سریاب روڈ پر فلائی اوور سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے، جبکہ شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہو رہی ہے۔

روزانہ رپورٹ کی ہدایت

کمشنر ذیشان لاشاری نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج ایک اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل کے حل کے ساتھ شہری انفراسٹرکچر میں بہتری اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، اور فنڈز کے اجرا، لینڈ ایکوزیشن اور تجاوزات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کی جائے اور تمام محکمے باہمی رابطے سے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔ انہوں نے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی کو ہدایت کی کہ کام کی پیش رفت کی روزانہ رپورٹ کمشنر آفس کو پیش کی جائے تاکہ منصوبوں کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے کام بلا تعطل اور تیز رفتاری سے جاری رکھا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان