رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا اجلاس، پٹیل روڈ واقعے کے متاثرین کے معاوضہ کیسز کا جائزہ

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا اجلاس، پٹیل روڈ واقعے کے متاثرین کے معاوضہ کیسز کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوئٹہ میں حال ہی میں پیش آنے والے مختلف واقعات، خصوصاً پٹیل روڈ کے واقعے، پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران متاثرہ واقعات سے متعلق جانچ پڑتال، رپورٹس اور معاوضے کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زیرِ التوا رپورٹس جلد از جلد مکمل کرکے جمع کرائی جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کے معاوضے کے کیسز میں مزید تاخیر نہ ہو۔

انہوں نے بعض اداروں کی جانب سے بروقت رپورٹس فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ تمام رپورٹس مقررہ وقت کے اندر جمع کرائی جائیں۔

اجلاس میں سی ٹی ڈی، سول ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایگری کلچر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: