کوئٹہ ویسٹ میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی کا محکمہ تعلیم کے افسران سے اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کوئٹہ ویسٹ میں تعلیمی امور، تعلیمی اداروں کی کارکردگی، طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تعلیمی معیار کی بہتری، اداروں میں نظم و ضبط اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور باہمی رابطہ کاری کے ذریعے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











