رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ: نسخے کے بغیر کنٹرول شدہ ادویات بیچنے والے میڈیکل اسٹور سیل، مالک گرفتار ہوگا، ہیلتھ کمیٹی کا فیصلہ

کوئٹہ: نسخے کے بغیر کنٹرول شدہ ادویات بیچنے والے میڈیکل اسٹور سیل، مالک گرفتار ہوگا، ہیلتھ کمیٹی کا فیصلہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات، طبی عملے کی حاضری، ادویات کی فراہمی، ڈرگ کنٹرول اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی، محکمہ پاپولیشن، ایم ایس مفتی محمود ہسپتال، ڈرگ کنٹرولر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈی ایچ او کوئٹہ نے تمام آر ایچ سیز میں عملے کی دستیابی، ادویات کی فراہمی اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی، جبکہ ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے ضلع کوئٹہ کے 53 بی ایچ یوز کی کارکردگی اور سہولیات سے آگاہ کیا۔ ڈرگ کنٹرولر نے ادویات کی نگرانی اور ڈرگ قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی میڈیکل اسٹور مستند ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر کنٹرول شدہ ادویات فروخت نہیں کرے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں میڈیکل اسٹور کو فوری طور پر سیل کیا جائے گا اور مالک کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی اور ڈرگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان