رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ میں 12 ربیع الاول کے انتظامات کا جائزہ؛ ڈی سی مہراللہ بادینی کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

کوئٹہ میں 12 ربیع الاول کے انتظامات کا جائزہ؛ ڈی سی مہراللہ بادینی کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: 12 ربیع الاول کی تیاریوں، سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر (ویسٹ) منیر احمد درانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران، جماعت اہلسنت کے عہدیداران، علماء کانفرنس اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں صفا کوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (MCQ)، پی ڈی ایم اے، کیسکو، سوئی گیس، پولیس، ایف سی، محکمہ صحت (DHO) اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ شرکاء کو 12 ربیع الاول کے جلوس و مجالس کے روٹس، صفائی ستھرائی، سکیورٹی، بجلی کی فراہمی اور شہر میں روشنی کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوس کے تمام روٹس پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، تمام مجالس کے مقامات پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور شہر و اہم شاہراہوں پر لائٹس کی تنصیب و مرمت مکمل کی جائے۔

انہوں نے سکیورٹی اداروں کو 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ، ایمرجنسی رسپانس اور طبی سہولیات سمیت دیگر انتظامات کو بھی مربوط بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس موقع پر امن و امان، صفائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور تمام ادارے باہمی رابطے سے فرائض انجام دیں۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر (ویسٹ) کوئٹہ منیر احمد درانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی و دیگر شرکاء 12 ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خصوصی دعا کر رہے ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (ویسٹ) کوئٹہ منیر احمد درانی بھی موجود ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی و دیگر شرکاء 12 ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خصوصی دعا کر رہے ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (ویسٹ) کوئٹہ منیر احمد درانی بھی موجود ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ (ویسٹ) منیر احمد درانی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیا
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ (ویسٹ) منیر احمد درانی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیا

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان