رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی: دودھ میں 21 فیصد پانی، آکسی ٹوسن کے 12 پیکٹ ضبط، ملک شاپ سیل

کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی: دودھ میں 21 فیصد پانی، آکسی ٹوسن کے 12 پیکٹ ضبط، ملک شاپ سیل
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ملاوٹی دودھ اور دہی کی فروخت کی روک تھام کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس اور جتک اسٹاپ پر بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ اچانک انسپیکشن کرتے ہوئے متعدد ڈیری فارمز اور ملک شاپس کی جانچ پڑتال کی۔

کارروائی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کبیر احمد مزاری اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ کے ہمراہ کی گئی۔ بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی اور موبائل لیبارٹری ٹیموں نے مجموعی طور پر 8 ڈیری یونٹس، متعدد ملک شاپس اور ملک سپلائرز کا معائنہ کیا۔ دودھ اور دہی میں ملاوٹ سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر 4 یونٹس کو جرمانے کیے گئے، ایک ملک شاپ سیل کی گئی، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملاوٹ اور دیگر خلاف ورزیوں پر 8 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

دہی میں خشک پاؤڈر، دودھ میں پانی

معائنے کے دوران دو ڈیری فارمز میں غیر صحت بخش صفائی، دودھ کی ہینڈلنگ و اسٹوریج کے معیار پر عملدرآمد نہ ہونے، ضروری دستاویزات کی عدم دستیابی اور ورکرز کے میڈیکل ریکارڈ نہ ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ مویشیوں کو آکسی ٹوسن انجیکشن لگانے کا انکشاف بھی ہوا، جس پر آکسی ٹوسن انجیکشن کے 12 پیکٹ موقع پر ضبط کر لیے گئے۔

دو ملک شاپس کے دہی میں خشک پاؤڈر کی ملاوٹ پائی گئی اور ان کے پاس بی ایف اے لائسنس بھی نہیں تھا، جس پر دونوں کو جرمانہ کیا گیا۔ ایک ملک شاپ میں دودھ میں 21 فیصد پانی اور دہی میں اسکمڈ ملک کی ملاوٹ پائی گئی؛ فوڈ سیفٹی خلاف ورزیوں اور لائسنس کے بغیر کاروبار پر اسے سیل کر دیا گیا۔ ٹیموں نے ڈیری فارم مالکان اور دودھ فروشوں کو فوڈ سیفٹی SOPs پر سختی سے عمل کی ہدایت کرتے ہوئے 2 اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے۔

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کہا کہ عوام کو معیاری، خالص اور محفوظ دودھ اور غذائی اشیا کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈیری فارمز اور ملک شاپس میں صفائی، معیاری ہینڈلنگ، لائسنسنگ اور ملاوٹ سے متعلق قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عوام کی صحت کا تحفظ بی ایف اے کی اولین ترجیح ہے اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے فیلڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر سریاب کیپٹن (ر) کبیر زرکون ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں
اسسٹنٹ کمشنر سریاب کیپٹن (ر) کبیر زرکون ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان