رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن: 63 پمپس سیل، 72 افراد گرفتار

کوئٹہ میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن: 63 پمپس سیل، 72 افراد گرفتار
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر آبادی والے علاقوں میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 63 منی پیٹرول پمپس سیل کر دیے، جبکہ 72 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ کارروائیاں پشتون آباد، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ، فقیر محمد روڈ، میہانگی روڈ، کاسی روڈ، عالموں چوک، ایئرپورٹ روڈ، نوحصار کلی، سمنگلی اور خروٹ آباد سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ٹیموں نے کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالیہ پشین اسٹاپ واقعے کے بعد آبادی والے علاقوں میں قائم منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور آتشزدگی کے خطرات کے پیش نظر آبادی والے علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے اور عوامی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ سب ڈویژن سٹی میں منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کر کے پمپوں کو سیل اور مالکان کو گرفتار کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ سب ڈویژن سٹی میں منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کر کے پمپوں کو سیل اور مالکان کو گرفتار کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی نواں کلی، عالمو چوک اور ائیرپورٹ روڈ پر منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کر کے پمپوں کو سیل اور مالکان کو گرفتار کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی نواں کلی، عالمو چوک اور ائیرپورٹ روڈ پر منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کر کے پمپوں کو سیل اور مالکان کو گرفتار کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان