رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ دھماکوں کے جانی و مالی نقصانات کا جائزہ، ڈی سی مہراللہ بادینی کی متاثرین کا جامع ڈیٹا جلد مرتب کرنے کی ہدایت

کوئٹہ دھماکوں کے جانی و مالی نقصانات کا جائزہ، ڈی سی مہراللہ بادینی کی متاثرین کا جامع ڈیٹا جلد مرتب کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں گزشتہ دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا جامع جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متاثرہ افراد، عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر املاک کے نقصانات کا ریکارڈ مرتب کرنے اور حتمی رپورٹ کی تیاری پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سمیت محکمہ صحت، ایم ایم ڈی، سوشل ویلفیئر، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے اور اپنے شعبوں سے متعلق دستیاب معلومات اور ریکارڈ سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں پشین اسٹاپ، چمن پھاٹک اور دیگر دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے جاں بحق اور زخمی افراد، متاثرہ خاندانوں، سرکاری و نجی عمارتوں، گاڑیوں، دکانوں اور دیگر املاک کے نقصانات کے اعداد و شمار اور ریکارڈ کی دستیابی پر بریفنگ دی۔

اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام محکمے اپنا ریکارڈ باہم مربوط کر کے متاثرین اور نقصانات سے متعلق درست، مکمل اور قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کریں تاکہ کسی متاثرہ فرد یا املاک کا اندراج رہ نہ جائے، جبکہ جانی نقصان، زخمیوں، املاک کے نقصان اور دیگر تفصیلات کو الگ الگ مرتب کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ نقصانات کا سروے اور ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور سرکاری ریکارڈ، فیلڈ رپورٹس اور دیگر معلومات یکجا کر کے جامع ڈیٹا تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل اور مستند رپورٹ آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہوگی، اس لیے تمام محکمے مقررہ مدت کے اندر اپنی رپورٹس ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان