رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں چیئرپرسن عبداللہ خان کی زیرصدارت آڈٹ کارروائیوں کا جائزہ اجلاس

کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) میں چیئرپرسن عبداللہ خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں آڈٹ کارروائیوں کا جائزہ لینے، آڈٹ نظام کو مزید موثر بنانے اور صوبائی محصولات میں موجود ممکنہ فرق کی نشاندہی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں آڈٹ کے عمل کو مزید مضبوط بنانے، ٹیکس قوانین پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے اور محصولات کی وصولی میں موجود خامیوں اور ممکنہ کمی کی نشاندہی کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر اس امر پر توجہ دی گئی کہ آڈٹ کارروائیوں کو موثر، شفاف اور نتائج پر مبنی بنایا جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے درست ٹیکس رپورٹنگ کو یقینی بنانے، عدم تعمیل کی نشاندہی کرنے اور واجب الادا محصولات کی وصولی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

چیئرپرسن نے آڈٹ نظام کو مزید مستحکم بنانے اور محصولات کے فرق کی نشاندہی کے لیے متعلقہ افسران کی مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دستیاب معلومات اور ریکارڈ کو موثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائیوں کو آگے بڑھایا جائے۔

بلوچستان ریونیو اتھارٹی صوبے میں ٹیکس تعمیل کو بہتر بنانے، محصولات کے ممکنہ نقصانات کی نشاندہی اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی موثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔