کوئٹہ: اراضی حصول کے منصوبوں کے ایوارڈز اور انتقالات پر جائزہ اجلاس، زیرِ التوا کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت مختلف اراضی حصول کے منصوبوں میں منظور شدہ ایوارڈز کی پیش رفت اور حاصل شدہ اراضی کے انتقالات متعلقہ حصول کنندہ محکموں کے نام منتقل کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیلدار سٹی، سریاب، صدر، کچلاک سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف منصوبوں، منظور شدہ ایوارڈز پر پیش رفت، زیرِ التوا امور اور انتقالات کی منتقلی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
حافظ محمد طارق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اراضی حصول سے متعلق امور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور زیرِ التوا انتقالات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتے ہوئے حصول کنندہ محکموں کے نام منتقل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











