رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری کا صفائی کے نظام کا جائزہ، صفاء کوئٹہ کی بلنگ ڈیجیٹل کرنے اور آگاہی مہم کی ہدایت

کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری کا صفائی کے نظام کا جائزہ، صفاء کوئٹہ کی بلنگ ڈیجیٹل کرنے اور آگاہی مہم کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیر صدارت سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور شہر میں صفائی کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں کچرے کو ٹھکانے لگانے، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن، ڈرینج کی صفائی اور شہری شکایات کے ازالے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن بشیر احمد بڑیچ، سی ای او صفاء کوئٹہ دل نواز شاہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی اور ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ظہور احمد سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

صفاء کوئٹہ کی کارکردگی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صفاء کوئٹہ روزانہ تقریباً 14 ٹن کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگا رہا ہے جبکہ شہر میں روزانہ تقریباً 16 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے۔ کچرے کے لیے مشرقی بائی پاس اور کچلاک میں دو ڈمپنگ سائٹس قائم ہیں، اور شہر کے تمام 58 وارڈز میں سویپنگ، صفائی، کچرا اٹھانے اور ڈرینج کی صفائی کا کام جاری ہے۔

گزشتہ دو سال میں 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد مقدار میں کوڑا کرکٹ ڈمپنگ یارڈز منتقل کیا گیا اور 123 پرانے ڈمپنگ پوائنٹس صاف کر کے ختم کیے گئے۔ صفاء کوئٹہ نے 1829 مقامی افراد کو ملازمت دی اور اسکولوں و کالجوں میں 100 سے زائد آگاہی سیشنز منعقد کیے۔ اس وقت 28 اسکیموں میں ڈور ٹو ڈور کچرا کلیکشن کی سہولت دی جا رہی ہے، شہر کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں روزانہ صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک صفائی ہوتی ہے، اور ستمبر میں موصول 91 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

کمشنر ذیشان لاشاری نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام اور شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق ایک ماہ پر محیط خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کی بلنگ کو ڈیجیٹل بنانے اور صفاء کوئٹہ کے بزنس ماڈل کو بتدریج ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کی، اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی صفائی کے کام کی نگرانی کرنے کا کہا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان