رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا کی زیر صدارت حب میں تعارفی و جائزہ اجلاس، محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا کی زیر صدارت حب میں تعارفی و جائزہ اجلاس، محکموں کی کارکردگی کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطا نے ضلع حب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لیڈا (LIEDA) کانفرنس ہال میں تعارفی و جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمع داد خان مندوخیل، ایس پی حب مرزا بلال حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر حب نے کمشنر کو ضلع کے انتظامی ڈھانچے، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، بلدیاتی خدمات، ریونیو، صنعت، پانی کی فراہمی، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم شعبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور جاری ترقیاتی منصوبوں، حکومتی اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔

ایس پی حب مرزا بلال حسین نے ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، پولیس کی کارکردگی، حساس تنصیبات کی سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

بعد ازاں مختلف محکموں کے سربراہان نے اپنے اداروں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی و فلاحی منصوبوں، عوامی خدمات، درپیش مسائل، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بین المحکمہ جاتی ہم آہنگی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے مؤثر اور فوری حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عوامی خدمت اولین ترجیح

کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطا نے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے، سرکاری وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے اور تمام محکمے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، لہٰذا تمام محکمے اپنی کارکردگی مزید بہتر بناتے ہوئے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔

اجلاس کے اختتام پر عزم ظاہر کیا گیا کہ ضلع حب میں ترقیاتی سرگرمیاں مزید تیز کرنے، امن و امان کو مستحکم بنانے اور عوامی خدمت کا معیار بہتر بنانے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے، مکمل تعاون اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان