رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا گڈانی میں سنرجیکو ریفائنری پلانٹ کا دورہ، سکیورٹی اور CSR پر زور

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا گڈانی میں سنرجیکو ریفائنری پلانٹ کا دورہ، سکیورٹی اور CSR پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے تحصیل گڈانی میں قائم پاکستان کی معروف پٹرولیم ریفائننگ و مارکیٹنگ کمپنی Cnergyico Pk Limited (CPL) کے پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں کمپنی انتظامیہ نے ان کا اور وفد کا استقبال کیا۔

کمپنی انتظامیہ نے تفصیلی بریفنگ اور پریزنٹیشن میں کمپنی کی سرگرمیوں، پٹرولیم ریفائننگ کے عمل، جاری منصوبوں، صنعتی ترقی میں کردار اور خطے کی معیشت میں تعاون سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں سکیورٹی، کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR)، مقامی آبادی کی فلاح و بہبود اور ضلعی انتظامیہ و کمپنی کے درمیان رابطہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا۔

کمشنر نے صنعتی تنصیبات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے وژن کے تحت CSR پروگرامز میں مقامی آبادی کی فلاح، بالخصوص تعلیم، صحت، ہنرمندی اور دیگر سماجی شعبوں میں مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے خطے کی صنعتی و معاشی ترقی میں کمپنی کے کردار کو سراہا اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ کمپنی انتظامیہ نے کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر حب کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی، CSR اور دیگر امور میں مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء پٹرولیم ریفائننگ پلانٹ لیبارٹری کا دورہ کر رہی ہیں
حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء پٹرولیم ریفائننگ پلانٹ لیبارٹری کا دورہ کر رہی ہیں
حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء پٹرولیم ریفائننگ پلانٹ لیبارٹری کا دورہ کر رہی ہیں
حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء پٹرولیم ریفائننگ پلانٹ لیبارٹری کا دورہ کر رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان