رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈی جی سوشل ویلفیئر سیف اللہ کھیتران نے آل پاکستان مقابلوں میں کامیاب خصوصی بچوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں

ڈی جی سوشل ویلفیئر سیف اللہ کھیتران نے آل پاکستان مقابلوں میں کامیاب خصوصی بچوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ خصوصی بچے کسی بھی معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ ہماری طاقت، صلاحیت اور قومی اثاثہ ہیں، اور ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی حکومت سمیت معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈیف ریچ اسکول کوئٹہ کے دورے کے موقع پر آل پاکستان اسپیشل چلڈرن اسپورٹس مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والی خصوصی بچوں کی مختلف کھیلوں کی ٹیموں سے ملاقات میں کہی۔ ان مقابلوں میں بلوچستان کے خصوصی بچوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں اور میڈلز، شیلڈز اور ٹرافیاں جیت کر صوبے کا نام قومی سطح پر روشن کیا۔

ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان میں میڈلز، شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر انہیں مناسب مواقع، سہولیات اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و صوبے کا نام روشن کر سکتے ہیں، اور عزم و حوصلہ ہو تو کوئی رکاوٹ کامیابی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔

ہمدردی نہیں، برابری کے مواقع

میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا کہ خصوصی بچوں کو محض ہمدردی نہیں بلکہ برابری کے مواقع، اعتماد، تعلیم، تربیت، کھیلوں کی سہولیات اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع درکار ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں معاشرے کا فعال اور بااختیار حصہ بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل خصوصی بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان بچوں کی کامیابی صرف چند میڈلز یا ٹرافیوں تک محدود نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے پیغام ہے کہ صلاحیت کسی جسمانی رکاوٹ کی محتاج نہیں ہوتی۔

ڈی جی سوشل ویلفیئر نے خصوصی بچوں کے والدین، اساتذہ، کوچز اور منتظمین کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ بچوں کی کامیابی کے پیچھے ان کی مسلسل محنت، تربیت اور حوصلہ افزائی کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ محکمہ ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گا اور خصوصی افراد کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: