رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان کے لیے ادویات اور طبی سامان کی مکمل کھیپ پہنچ گئی، کینولا سمیت اشیاء کی کمی دور

ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان کے لیے ادویات اور طبی سامان کی مکمل کھیپ پہنچ گئی، کینولا سمیت اشیاء کی کمی دور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان اور ڈی ایچ او آفس کے لیے ادویات اور ضروری طبی سامان کی مکمل کھیپ پہنچا دی گئی ہے۔ یہ اقدام وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومتِ بلوچستان کی جانب سے عوام کو معیاری اور بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے جاری عملی اقدامات کا تسلسل ہے۔

ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مہر دین کھیتران کی خصوصی کاوشوں اور متعلقہ حکام سے مؤثر رابطوں کے نتیجے میں یہ کھیپ مزدا گاڑی کے ذریعے بارکھان پہنچائی گئی، جس میں ہسپتال کی ضروریات کے مطابق مختلف ادویات اور بنیادی طبی سامان شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان میں بعض ضروری طبی سامان، بالخصوص کینولا سمیت دیگر بنیادی اشیاء کی کمی کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا تھا۔ موجودہ کھیپ کی فراہمی سے زیرِ علاج مریضوں کو علاج معالجے کے دوران درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔

ادویات کی بروقت دستیابی سے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور پیرا میڈیکل عملے کو بھی مریضوں کی بہتر نگہداشت اور علاج میں سہولت میسر آئے گی، جبکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے غریب اور مستحق مریضوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی مزید بہتر ہوگی۔ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور ضروری طبی سامان کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات کے حصول میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

علاقہ مکینوں اور عوامی حلقوں نے ادویات اور طبی سامان کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر مہر دین کھیتران کی کاوشوں کو سراہا اور زور دیا کہ سرکاری ہسپتال میں ادویات اور ضروری طبی سامان کی فراہمی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: