رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›ڈیرہ مراد جمالی

ڈیرہ مراد جمالی میں پانی کی قلت: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کے نوٹس پر لانگو محلہ اور کلرک کالونی میں فراہمی بحال

ڈیرہ مراد جمالی میں پانی کی قلت: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کے نوٹس پر لانگو محلہ اور کلرک کالونی میں فراہمی بحال
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیر آباد: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل نے ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں کی جانب سے پانی کی قلت سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

عوامی شکایات کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر نے لانگو محلہ، کلرک کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کی بحالی کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ، تحصیلدار معظم خان جتوئی اور ریونیو عملے نے بروقت کارروائی کی اور جمالی واہ سے تالابوں تک پانی کی سپلائی شروع کر دی، جس سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال ہو گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کی فراہمی کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کی نگرانی میں پوری رات پانی کی فراہمی کا عمل جاری رہا، جبکہ ڈپٹی کمشنر وریندر لعل خود بھی صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے رہے اور لمحہ بہ لمحہ رپورٹ حاصل کرتے رہے۔

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات پر بروقت اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

نصیر آباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ویرندر لعل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ لانگو محلہ کلرک کالونی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں
نصیر آباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ویرندر لعل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ لانگو محلہ کلرک کالونی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان