رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ہیلتھ کمیٹی اجلاس، اسپتالوں میں غیر حاضری برداشت نہ کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ہیلتھ کمیٹی اجلاس، اسپتالوں میں غیر حاضری برداشت نہ کرنے کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کیچ میں صحت کے شعبے کی مجموعی صورتحال، سرکاری اسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور آنے والی پولیو مہم سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی، آر ایم او سول ہسپتال تربت ڈاکٹر مہرین باقر، ڈبلیو ایچ او کے ڈی پی او ڈاکٹر ارسلان، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ، بابو شاہجان اور فدا احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالروف بلوچ نے ضلع میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔ آر ایم او ڈاکٹر مہرین باقر نے سول ہسپتال تربت میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری و غیر حاضری، ادویات کی دستیابی، بجلی و پانی کے مسائل اور دائمی امراض کے مریضوں سمیت دیگر امور پر آگاہ کیا۔

ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی کے پاس تقریباً ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی ادویات موجود ہیں جو مختلف بنیادی مراکزِ صحت (BHU) کو فراہم کی جا رہی ہیں، اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈی پی او ڈاکٹر ارسلان نے آئندہ پولیو مہم، بچوں کو قطرے پلانے، ٹیموں کی نگرانی اور مہم کو مؤثر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

غفلت اور لاپرواہی کی گنجائش نہیں

ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہ کی جائے، جبکہ ادویات کی دستیابی، بجلی و پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں، تمام افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے آنے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور ٹیموں کی مکمل نگرانی پر بھی زور دیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان