رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کا تربت چلڈرن اینڈ فیملی پارک کا دورہ، جلد کھولنے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کا تربت چلڈرن اینڈ فیملی پارک کا دورہ، جلد کھولنے کا اعلان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے تربت میں واقع چلڈرن اینڈ فیملی پارک کا دورہ کیا اور BSDI کے تحت پارک کی تزئین و آرائش، بحالی اور خوبصورتی کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام اور کام کرنے والی ٹیم کو ہدایت کی کہ کام میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ پارک شہریوں، بالخصوص بچوں اور خاندانوں کے لیے تفریح کا اہم مرکز ہے، اس لیے کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور بنیادی سہولیات، صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور بہتر ماحول پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چلڈرن اینڈ فیملی پارک کو بہت جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، اور باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ بہتر شہری و تفریحی سہولیات کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان