ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت سی ایس آر کمیٹی کا اجلاس، جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، ماڑی گیس کمپنی کے نمائندوں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسکولوں، تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی اداروں میں CSR کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور منصوبوں کی پیش رفت، عوامی ضروریات اور کاموں کو مزید مؤثر بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ CSR کے تحت جاری منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں اور عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











