رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈپٹی کمشنر چمن کی زیرِ صدارت مالی سال 2025-26 کے مکمل ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل ویریفکیشن پر اجلاس

ڈپٹی کمشنر چمن کی زیرِ صدارت مالی سال 2025-26 کے مکمل ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل ویریفکیشن پر اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت مالی سال 2025-26 کے دوران مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں (Development Schemes) کی فزیکل ویریفکیشن سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر میں مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، معیارِ تعمیر، شفافیت اور عوامی افادیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل ویریفکیشن مقررہ مدت میں شفاف، غیر جانبدارانہ اور مؤثر انداز میں مکمل کی جائے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام منصوبے منظور شدہ معیار، ڈیزائن اور حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ اگر ویریفکیشن کے دوران کسی منصوبے میں خامی، کوتاہی یا بے ضابطگی سامنے آئی تو متعلقہ محکموں کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ عوامی وسائل کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت اور بلاامتیاز عوام تک پہنچ سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان