رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر سننے اور فوری حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔

تحصیل مانجھوٹی کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل زبانی اور تحریری طور پر پیش کیے۔ شہریوں نے بالخصوص زراعت، تعلیم، صحت، بجلی کی فراہمی، سڑکوں، ترقیاتی منصوبوں، پینے کے پانی اور دیگر عوامی مسائل کی نشاندہی کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مسائل اور شکایات توجہ سے سنیں اور متعلقہ افسران کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جائز مسائل کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ مختلف محکموں کے افسران نے شکایات اور سوالات کے جواب دیے اور متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی؛ بعض مسائل پر موقع پر ہدایات جاری ہوئیں جبکہ مزید کارروائی کے متقاضی مسائل کے لیے متعلقہ محکموں کو باقاعدہ ہدایات دی گئیں۔

وریندر لعل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطہ مضبوط بنانا اور شکایات کو فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچا کر ان کا حل یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے لیے ضلعی انتظامیہ سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں اور انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے موصول درخواستوں پر پیش رفت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

شہریوں نے مسائل سننے اور موقع پر اقدامات اٹھانے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کھلی کچہری سے انہیں اپنے مسائل براہِ راست ڈپٹی کمشنر اور ضلعی افسران کے سامنے رکھنے کا موقع ملا، جس سے عوام اور انتظامیہ کے رابطے میں مزید بہتری آئے گی۔

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کھلی کچہری میں لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کھلی کچہری میں لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان