رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کا پی پی ایچ آئی میڈیسن اسٹور اور ٹیلی ہیلتھ سینٹر کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کا پی پی ایچ آئی میڈیسن اسٹور اور ٹیلی ہیلتھ سینٹر کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک نے پی پی ایچ آئی کے مین میڈیسن اسٹور کا تفصیلی دورہ اور معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی امان شاہ اور ایم اینڈ ای آفیسر عمران بزدار نے ڈپٹی کمشنر کو اسٹور کے امور اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسٹور میں موجود ادویات کے اسٹاک، ان کی معیاد (ایکسپائری ڈیٹس) اور دیگر ترسیلی ریکارڈ کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے پی پی ایچ آئی کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے پی پی ایچ آئی کے زیرِ انتظام ٹیلی ہیلتھ سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور سینٹر میں روزانہ آنے والے مریضوں (ڈیلی او پی ڈی)، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فراہم کردہ سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت عوام کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات دہلیز تک فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت کے مراکز میں ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ دورافتادہ علاقوں کے مکینوں کو علاج معالجے کے بہترین مواقع میسر آسکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان