رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کا لوامز کے آئی ٹی اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر کا دورہ، نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں پر زور

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کا لوامز کے آئی ٹی اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر کا دورہ، نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لسبیلہ: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہنر مند نوجوان ہی ملکی ترقی، معاشی استحکام اور خوشحالی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں، اسی لیے حکومت بلوچستان نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فنی و تکنیکی مہارتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز (LUAWMS) کے آئی ٹی اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کی فنی و تکنیکی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بریگیڈیئر فواد احمد بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے آئی ٹی اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید کمپیوٹر لیبارٹریز، ڈیجیٹل لرننگ سہولیات اور جاری تربیتی پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

حمیرا بلوچ نے سینٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے مراکز نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق جدید مہارتیں فراہم کرنے، خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافے، معیاری فنی و تکنیکی تعلیم کے فروغ اور ہنر پر مبنی تربیتی پروگراموں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے یونیورسٹی میں جاری آئی ٹی اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

دورے کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر احمد نواز کھوسہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان