رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کا میونسپل کمیٹی کا دورہ، صفائی اور شہری سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کا میونسپل کمیٹی کا دورہ، صفائی اور شہری سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سعید احمد ساسولی، اسسٹنٹ انجینئر عبدالخالق اور دیگر افسران کے ہمراہ میونسپل کمیٹی سوراب کا دورہ کیا۔

وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سوراب شیخ محمد یاسین سمالانی اور جمیل احمد محمد حسنی نے ڈپٹی کمشنر کو میونسپل کمیٹی کے امور، جاری سرگرمیوں اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے دفتر، فائر بریگیڈ، ٹریکٹر، چنگچی اور دیگر دستیاب مشینری کا معائنہ کرتے ہوئے کارکردگی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

صاحبزادہ نجیب اللہ نے میونسپل کمیٹی کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں اور عوام کو پیدائش و وفات کے سرٹیفکیٹس، نکاح نامہ اور دیگر دستاویزات کے حصول میں کوئی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے عوامی مسائل کے فوری ازالے اور میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان