ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم مکران صابر علی بلوچ کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گھٹی ڈھور کا دورہ، تدریسی عمل کا جائزہ

گوادر: ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم مکران صابر علی بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گھٹی ڈھور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکول کی صفائی ستھرائی، خوبصورتی، تعلیمی ماحول اور اسپورٹس گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے طلبہ سے سوالات کیے اور درست جوابات دینے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو سراہا۔ اسکول آمد پر سینئر استاد یار محمد بشام نے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم اور ان کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔
صابر علی بلوچ نے اسکول کے بہتر تعلیمی ماحول، صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تدریس، سازگار تعلیمی ماحول اور کھیلوں کی سہولیات کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیمی و جسمانی نشوونما یقینی بنائی جا سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











