رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر کا پسنی کے پاک عمان ہسپتال، ریک پشت ڈسپنسری اور بی ایچ یو ببر شور کا دورہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر کا پسنی کے پاک عمان ہسپتال، ریک پشت ڈسپنسری اور بی ایچ یو ببر شور کا دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

پسنی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن کے مطابق ہر شہری کو اس کی دہلیز پر معیاری اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت گوادر اپنی سرگرمیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر نے پاک عمان ہسپتال پسنی، سول ڈسپنسری ریک پشت اور بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) ببر شور کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر یاسر طاہر نے صحت مراکز میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کے ذخیرے، طبی آلات، عملے کی حاضری، او پی ڈی ریکارڈ، صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور مقامی افراد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کیے اور ان کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے طبی عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں، مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور سرکاری اوقاتِ کار کے دوران عوام کو بلا تعطل معیاری طبی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی مراکز میں ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور علاج معالجے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسر طاہر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت گوادر دور افتادہ علاقوں تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، بنیادی مراکز صحت کی فعالیت میں بہتری اور عوام کو بروقت علاج کی سہولت دینے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ضلعی محکمہ صحت کی جاری مانیٹرنگ اور مسلسل فیلڈ وزٹس کے باعث صحت مراکز کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے، اور عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا سلسلہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

گوادر/پسنی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر پسنی میں عمانی گرانٹ ہسپتال، سول ڈسپنسری ریک پشت اور بی ایچ یو ببر شور کے دورے کے دوران طبی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں
گوادر/پسنی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر پسنی میں عمانی گرانٹ ہسپتال، سول ڈسپنسری ریک پشت اور بی ایچ یو ببر شور کے دورے کے دوران طبی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان