رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے اے آئی جی پولیس (جینڈر) اسرار احمد عمرانی کی ملاقات، خواتین کے تحفظ پر بات چیت

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے اے آئی جی پولیس (جینڈر) اسرار احمد عمرانی کی ملاقات، خواتین کے تحفظ پر بات چیت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے جمعرات کو اے آئی جی پولیس (جینڈر) اسرار احمد عمرانی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں خواتین کے تحفظ، حقوق کے فروغ، صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام اور خواتین کے لیے مؤثر قانونی و ادارہ جاتی معاونت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خواتین کو درپیش مسائل، پولیس کے نظام میں جینڈر حساسیت کے فروغ اور خواتین سے متعلق شکایات کے مؤثر اور فوری ازالے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کو محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول کی فراہمی حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد، ہراسانی اور دیگر صنفی جرائم کی روک تھام کے لیے قانون کے مؤثر نفاذ کے ساتھ پولیس اور متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل سے متعلق اداروں کو محض ردعمل تک محدود رکھنے کے بجائے ایک فعال، حساس اور متاثرہ خواتین کی ضروریات کو سمجھنے والے نظام کی طرف بڑھنا ہوگا۔ پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں میں جینڈر حساسیت کے حوالے سے استعداد کار بڑھانے سے خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور انہیں بروقت انصاف تک رسائی حاصل ہوگی۔

مشیر ترقی نسواں نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں خواتین کے تحفظ، قانونی آگاہی، معاشی خودمختاری اور بنیادی حقوق کے فروغ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گا۔ خواتین کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے حکومتی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے۔

اے آئی جی پولیس (جینڈر) اسرار احمد عمرانی نے خواتین کے تحفظ اور صنفی بنیادوں پر تشدد کے تدارک کے لیے پولیس کے اقدامات سے آگاہ کیا اور محکمہ ترقی نسواں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں آگاہی پروگرامز، ادارہ جاتی روابط اور مستقبل کے مشترکہ لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان