رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی کمشنرز کانفرنس: غیر قانونی ناکوں اور گراں فروشی کے خلاف کارروائی کا حکم

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی کمشنرز کانفرنس: غیر قانونی ناکوں اور گراں فروشی کے خلاف کارروائی کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور، عوامی سہولیات، پرائس کنٹرول، میونسپل سروسز میں بہتری اور مختلف حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں مکمل شدہ ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن سے متعلق پیش رفت رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، جبکہ بتایا گیا کہ BSDI کے تحت تیسرے مرحلے کے ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈرنگ عمل شروع ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ افسران منصوبوں کے معیار، رفتار اور عوامی افادیت کی باقاعدہ نگرانی کریں اور مکمل شدہ اسکیموں کے نتائج کا مؤثر جائزہ لیں۔

غیر قانونی تارکین وطن اور غیر قانونی ناکے

اجلاس میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور بتایا گیا کہ 11 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا جا چکا ہے۔ غیر قانونی ناکوں کے خاتمے پر تفصیلی بحث ہوئی اور چیف سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ غیر قانونی چیک پوسٹوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور شہریوں کی آمدورفت، کاروباری سرگرمیوں اور نقل و حمل میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہ ہونے دی جائیں۔

کھلی کچہریوں کی ماہانہ پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ کھلی کچہریاں عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کا مؤثر ذریعہ ہیں، اس لیے ان کا باقاعدہ انعقاد کیا جائے اور شکایات کے حل کو محض کاغذی کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے۔ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکموں کے درمیان مؤثر کوآرڈی نیشن کے بغیر فلاحی منصوبوں اور سرکاری پالیسیوں کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔

پرائس کنٹرول، محصولات اور میونسپل سروسز

کانفرنس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ، نرخ ناموں اور اضلاع میں قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فروخت ہوں اور ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف کارروائی میں کوتاہی نہ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنرز بازاروں کے باقاعدہ دورے کریں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال بنائیں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو صوبائی محصولات میں اضافے کے لیے وسائل کے مؤثر استعمال، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ریونیو وصولی میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ دور دراز علاقوں میں تعینات سرکاری افسران و اہلکاروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر بروقت اور معیار پر سمجھوتے کے بغیر مکمل کی جائے، جبکہ انتظامی خلا پُر کرنے کے لیے ضروری عہدوں پر افسران کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ میونسپل سروسز اور صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے شہری اداروں کو فوری اور مربوط اقدامات کرنے ہوں گے؛ کچرا بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے، سیوریج و نکاسیٔ آب کی بہتری، عملے کی جوابدہی اور عوامی آگاہی سے شہروں کو صاف ستھرا بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا بنیادی معیار عوام کو دی جانے والی سہولیات اور ان کے مسائل کا بروقت حل ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان