رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

چمن: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، صفائی و شجرکاری مہم اور امن و امان کا جائزہ

چمن: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، صفائی و شجرکاری مہم اور امن و امان کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی اداروں اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان، سکیورٹی انتظامات، بین المحکمہ رابطہ کاری اور عوامی مفاد کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی ہدایات کی روشنی میں جاری صفائی اور شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی گئی، اور میونسپل کارپوریشن، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ جنگلات کے افسران نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر کے اہم مقامات، شاہراہوں، بازاروں اور داخلی و خارجی راستوں پر صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں اور شجرکاری مہم کے ساتھ لگائے گئے پودوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اداروں میں رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کی ہدایت بھی کی۔

حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ صاف ستھرا، سرسبز اور پُرامن چمن ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان