رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

پی پی ایچ آئی بلوچستان نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل بھرتی نظام ProMetriX متعارف کرا دیا

پی پی ایچ آئی بلوچستان نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل بھرتی نظام ProMetriX متعارف کرا دیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (پی پی ایچ آئی) بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ایم بی داریجو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ڈیجیٹل گورننس، شفافیت، ادارہ جاتی اصلاحات اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے وژن کے تحت پی پی ایچ آئی بلوچستان نے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ڈیجیٹل بھرتی و جانچ کا نظام ProMetriX متعارف کرایا ہے۔

اس اقدام کا مقصد بھرتی کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا، انتخاب کے تمام مراحل میں شفافیت کو فروغ دینا اور امیدواروں کی قابلیت و اہلیت کی بنیاد پر میرٹ کے مطابق انتخاب یقینی بنانا ہے۔ یہ نظام ٹیلی ہیلتھ سینٹرز سمیت بنیادی صحت کی سہولیات کے لیے درکار اہل اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی بھرتی کو مؤثر اور منظم بنانے میں بھی معاون ہوگا۔

آن لائن درخواست سے میرٹ لسٹ تک

ڈاکٹر داریجو نے بتایا کہ ProMetriX کے ذریعے آن لائن درخواستوں کی جانچ پڑتال، شناخت کی تصدیق، تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات کی جانچ، کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ، جوابات کی جانچ اور میرٹ لسٹوں کی تیاری سمیت بھرتی کے مختلف مراحل ڈیجیٹل طریقے سے انجام دیے جائیں گے، جس سے عمل زیادہ منظم، مؤثر اور قابلِ اعتماد ہوگا اور انتخاب کے مراحل میں یکسانیت برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، جبکہ ٹیلی ہیلتھ سینٹرز کے ذریعے عوام کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے طبی مشاورت تک رسائی دینے کی کوششیں بھی اہم ہیں۔ ان مراکز کی مؤثر فعالیت کے لیے موزوں، اہل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل عملے کی دستیابی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ProMetriX متعارف کرانے کا بنیادی مقصد بھرتی کے عمل میں غیر ضروری انسانی مداخلت کے امکانات کم کرنا، اقربا پروری اور میرٹ کے منافی عوامل کی حوصلہ شکنی کرنا اور تمام امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ اہل اور مستحق امیدواروں کو منصفانہ طریقہ کار کے تحت روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان صحت کے شعبے میں خدمات کی بہتری، انتظامی استعداد میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے میرٹ، شفافیت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ProMetriX کا تعارف ادارہ جاتی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھرتی کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ایم۔ بی راجا داریجو جدید ڈیجیٹل بھرتی و جانچ کے نظام ProMetrix کے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں
پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ایم۔ بی راجا داریجو جدید ڈیجیٹل بھرتی و جانچ کے نظام ProMetrix کے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان