رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

پھلین بلوچ کا تربت پریس کلب کا دورہ، ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے لیے 40 لاکھ روپے کے فنڈز پر شکریہ

پھلین بلوچ کا تربت پریس کلب کا دورہ، ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے لیے 40 لاکھ روپے کے فنڈز پر شکریہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: پنجگور/کیچ سے رکن قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین پھلین بلوچ نے تربت پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پی ایس ڈی پی فنڈز سے زیرِ تعمیر پریس کلب کی نئی عمارت اور بی ایس ڈی آئی فنڈز سے تزئین و آرائش کیے گئے آڈیٹوریم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مشکور انور بلوچ سمیت دیگر اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی اور فنانس سیکرٹری مقبول ناصر نے انہیں جاری تعمیراتی کاموں اور صحافیوں کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی، اور ایم این اے فنڈز سے پریس کلب کے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کی تعمیر کے لیے 40 لاکھ روپے جاری کرنے پر پھلین بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نئی عمارت مکمل ہونے کے بعد ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا کام شروع کیا جائے گا، جس سے پریس کلب کے ممبران کو اپنے میڈیا چینلز کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ اور دیگر ڈیجیٹل میڈیا سہولیات میسر ہوں گی۔

پھلین بلوچ نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ادارے مضبوط اور مستحکم ہوں، اور ہم نے ہمیشہ ادبی، ثقافتی اور دیگر اداروں کی ترقی و استحکام پر خصوصی توجہ دی ہے۔ تقریب کے اختتام پر پریس کلب کے عہدیداران نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تربت: ممبر قومی اسمبلی اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات پھلین بلوچ کو تربت پریس کلب کی جانب سے "ویژنری" میگزین پیش کیا جا رہا ہے
تربت: ممبر قومی اسمبلی اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات پھلین بلوچ کو تربت پریس کلب کی جانب سے "ویژنری" میگزین پیش کیا جا رہا ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: