رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریف

پسنی: PITE بلوچستان کا 16 روزہ اساتذہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر، 31 اساتذہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم

پسنی: PITE بلوچستان کا 16 روزہ اساتذہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر، 31 اساتذہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

پسنی: گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) اور یونیسیف (UNICEF) کے تعاون سے پروونشل انسٹیٹیوٹ فار ٹیچر ایجوکیشن (PITE) بلوچستان کے زیرِ اہتمام خواندگی اور عددی مہارتوں کے فروغ کے لیے 16 روزہ اساتذہ تربیتی پروگرام پسنی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔

تربیتی ورکشاپ میں پسنی سے 31 اساتذہ نے شرکت کی، جہاں ماسٹر ٹرینرز نذیر باہوٹ اور حاکم حکیم نے شرکاء کو جدید تدریسی طریقہ کار، خواندگی، عددی مہارتوں اور مؤثر تعلیمی حکمتِ عملیوں کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول اورماڑی محلہ پسنی کے ہیڈ ماسٹر سخیداد، لرننگ کوآرڈینیٹر موسیٰ امیت، مرکزی چیئرمین PWOD پرویز سفر اور سماجی کارکن میر سلمان کلمتی نے شرکت کی۔

مقررین نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے اور طلبہ میں بنیادی تعلیمی مہارتوں کے فروغ کے لیے اس نوعیت کے تربیتی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا اور منتظمین، ماسٹر ٹرینرز اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ پروگرام کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، جدید تدریسی طریقہ کار سے آگاہی اور طلبہ میں پڑھنے، لکھنے اور بنیادی حساب کتاب کی مہارتوں کو بہتر بنانا تھا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان