رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

پسنی کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میں تعلیمی گیمز کے ذریعے تدریس: فلیش کارڈز، پزلز اور کوئز

پسنی کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میں تعلیمی گیمز کے ذریعے تدریس: فلیش کارڈز، پزلز اور کوئز
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

پسنی: صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی اور ضلعی ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی میں طلباء کی تعلیمی استعداد، ذہنی نشوونما اور سیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے دلچسپ اور معلوماتی تعلیمی گیمز کے ذریعے تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اسکول میں فلیش کارڈز، ٹو اِن ون، پزلز، کوئز اور دیگر تعلیمی گیمز کو تدریسی عمل کا حصہ بنایا گیا ہے، جن کے ذریعے طلباء کو مختلف مضامین اور موضوعات آسان، دلچسپ اور عملی انداز میں سیکھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔

ان سرگرمیوں کا بنیادی مقصد روایتی تدریسی طریقوں کے ساتھ جدید اور طلباء مرکز تعلیمی حکمتِ عملیوں کو فروغ دینا ہے، تاکہ طلباء میں تنقیدی سوچ، مشاہدے، مسئلہ حل کرنے، باہمی تعاون، گروپ ورک اور مقابلے کا مثبت جذبہ پیدا ہو اور ان کے ذخیرۂ الفاظ اور معلومات میں بھی اضافہ ہو۔

تعلیمی گیمز کے ذریعے طلباء نہ صرف تدریسی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی لیتے ہیں بلکہ عملی شرکت سے تصورات کو بہتر طور پر سمجھنے اور اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے قابل بھی ہوتے ہیں۔ اس طریقۂ تدریس سے کلاس روم میں خوشگوار، دوستانہ اور فعال تعلیمی ماحول کو فروغ مل رہا ہے۔

صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت ایسی سرگرمیاں معیاری تعلیم کے فروغ، طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما اور تدریسی عمل کو زیادہ مؤثر بنانے کی جانب مثبت قدم ہیں۔ ضلعی محکمہ اسکول ایجوکیشن گوادر کی جانب سے تعلیمی بہتری، جدید تدریسی طریقوں کے فروغ اور طلباء کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

پسنی: صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت طلباء کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیے عملی تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں
پسنی: صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت طلباء کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیے عملی تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: