پسنی کے علاقے شادی کور میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان زخمی

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز نے آپریشن رد الفتنہ تھری کے دوران بلوچستان کے علاقے شادی کور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، جبکہ کارروائی میں 2 جوان زخمی ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز پسنی کے علاقے شادی کور میں کی گئی۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔











