رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

پسنی اور گوادر میں پانی کے مسائل: وسیم صمد کی قیادت میں وفد کی جی ڈی اے چیف انجینئر سے ملاقات

پسنی اور گوادر میں پانی کے مسائل: وسیم صمد کی قیادت میں وفد کی جی ڈی اے چیف انجینئر سے ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے معاون وسیم صمد کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے جی ڈی اے کے چیف انجینئر حاجی سید محمد سے ملاقات کی۔ وفد میں اکرم فدا اور بابر شہزاد بھی شامل تھے۔

ملاقات میں نیا آباد گوادر، کنڈاسول، چکلی اور شتنگی سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی اور سپلائی کنکشن سے متعلق عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے پسنی میں مقامی آبادی کو درپیش پانی کی قلت اور گوادر کو پانی کی فراہمی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے بھی جی ڈی اے حکام کو آگاہ کیا۔

وفد نے پسنی کے لیے الگ مین سپلائی لائن کنکشن قائم کرنے پر زور دیا تاکہ مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے۔ جی ڈی اے حکام نے دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان