رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

پسنی: اسسٹنٹ کمشنر خسرو دلاوری کا پٹرول پمپس پر اچانک چھاپہ، کم ایندھن دینے پر ایک پمپ سیل

پسنی: اسسٹنٹ کمشنر خسرو دلاوری کا پٹرول پمپس پر اچانک چھاپہ، کم ایندھن دینے پر ایک پمپ سیل
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر/پسنی: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا، جس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت، پیمانے اور فی لیٹر ایندھن کی مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

معائنے کے دوران ایک پٹرول پمپ پر مقررہ مقدار سے کم ایندھن فراہم کرنے کی شکایت درست ثابت ہونے پر اسے موقع پر سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر درست مقدار میں ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اور پیمانے میں کمی، زائد نرخ وصول کرنے یا صارفین کو کسی بھی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خسرو دلاوری نے پٹرول پمپ مالکان کو خبردار کیا کہ مقررہ نرخوں اور پیمانے کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی اور صارفین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

بعد ازاں انہوں نے مین بازار پسنی میں مختلف جنرل اسٹورز کا معائنہ کرکے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور زائد المیعاد مصنوعات کی موجودگی کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو معیاری اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت سے مکمل اجتناب کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی روک تھام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بازاروں کی نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان