رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ٹرانسفر ہونے والے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے اعزاز میں کمشنر آفس میں الوداعی تقریب

ٹرانسفر ہونے والے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے اعزاز میں کمشنر آفس میں الوداعی تقریب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: کمشنر آفس کوئٹہ میں ٹرانسفر ہونے والے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ سید کلیم اللہ، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نعمت اللہ، ڈائریکٹر آئی ٹی محب اللہ، سپرنٹنڈنٹس، سرکاری افسران اور کمشنر آفس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

شاہزیب خان کاکڑ نے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ ڈویژن میں تعیناتی کے دوران انہیں افسران اور عملے کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فرائض میں ٹیم ورک اور باہمی تعاون بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، اور اپنے دور میں انہوں نے عوامی مسائل کے حل، انتظامی بہتری اور حکومتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی محنت، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرتے رہیں۔

شرکاء نے شاہزیب خان کاکڑ کی خدمات کو سراہا اور ان کی آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں سے فرداً فرداً ہاتھ بھی ملایا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان